ویب ڈیسک: کراچی کے علاقہ کورنگی کاز وے ندی سے بند کی طرف جاتے ہوئے فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی۔
ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق پولیس اہلکار کو عقب کی جانب سے 4 گولیاں لگی ہیں، زخمی پولیس اہلکار کو نجی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
زخمی پولیس کانسٹبل کی شناخت شہاب ولد عاقب خان کے نام سے ہوئی ہے ، کانسٹبل شہاب خان کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں تعینات ہے، پولیس کی جانب سے واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے۔