پہلی بیوی سے بلااجازت دوسری شادی پر 7 ماہ قید

2nd marriage
کیپشن: 2nd marriage
سورس: google

ویب ڈیسک : (سلیمان اعوان )لاہور کی فیملی کورٹ نے بیوی سے اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو 7 ماہ قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق فیملی کورٹ لاہور کے جج عدنان لیاقت نے زونا نصر کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر عثمان جی راشد چیمہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کرتے بتایا کہ زونا ناصر کے شوہر محمد اورنگزیب خان نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی، دوسری شادی کے لیے قانونی طور پر تحریری اجازت لینا ضروری ہے۔

فیصلے میں بتایا گیا کہ ملزم اورنگزیب خان دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی سے اجازت نہ لینے پر مسلم فیملی لا ارڈینیس کے سیکشن 6 ( 5) کی خلاف ورزی کی ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کو اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے پر 7 ماہ قید کی سزا دی جاتی ہے، ملزم اگر 5 لاکھ جرمانہ ادا نہیں کرتا تو ایک ماہ مزید قید میں رکھا جائے۔
 

Watch Live Public News