پی ٹی آئی کاپاک فوج اور شہدائے جعفر ایکسپریس سےیکجہتی کیلئے ریلی نکالنےکااعلان

پی ٹی آئی کاپاک فوج اور شہدائے جعفر ایکسپریس سےیکجہتی کیلئے ریلی نکالنےکااعلان
کیپشن: پی ٹی آئی کاپاک فوج اور شہدائے جعفر ایکسپریس سےیکجہتی کیلئے ریلی نکالنےکااعلان

ویب ڈیسک: تحریک انصاف نے پاک فوج کے جوانوں اور شہدائے جعفر ایکسپریس سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق نائب صدر پی ٹی آئی پنجاب اکمل خان باری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ ظلم کی انتہا ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، یہ پاکستان پر حملہ ہے جسے ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔

اکمل خان باری نے کہا کہ شہداء جعفر ایکسپریس سے اظہار یکجہتی کیلئے 18مارچ بروز منگل جی پی او چوک سے پنجاب اسمبلی تک پرامن ریلی نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سے درخواست ہے کوئی خلل نہ ڈالے، یہ شہداء سے اظہار یکجہتی کی ریلی ہوگی جس میں سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید ہونے والوں اور بہادر فوجیوں کیساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا جائے گا، ریلی میں پی ٹی آئی کارکنان، وکلا، سول سوسائٹی کے لوگ بھرپور شرکت کریں گے۔

Watch Live Public News