ویب ڈیسک: معرکۂ بنیان مرصوص کی شاندار فتح پر یومِ تشکر کے موقع پر راولپنڈی کینٹ بورڈ کے زیر اہتمام ایک باوقار پرچم کشائی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ تقریب کی قیادت ایڈیشنل سی ای او حیدر شجاع نے کی، جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملکی سلامتی، استحکام اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم آج بھی وطن عزیز کے دفاع کے لیے متحد اور پرعزم ہے۔مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور قوم کا جذبہ پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع کی ضمانت ہیں۔
"پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور ان شاء اللہ یہ ملک ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔