وزیراعظم،آرمی چیف کی شہید سکواڈرن لیڈرعثمان یوسف کے گھرآمد،اہلخانہ سےتعزیت

وزیراعظم،آرمی چیف کی شہید سکواڈرن لیڈرعثمان یوسف کے گھرآمد،اہلخانہ سےتعزیت
کیپشن: وزیراعظم،آرمی چیف کی شہید سکواڈرن لیڈرعثمان یوسف کے گھرآمد،اہلخانہ سےتعزیت

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر جا کر ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیاشہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے شہید کے بلند درجات کے لیے دعا کی اور ان کی جرأت، حب الوطنی اور فرض شناسی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ معرکۂ حق کے دوران سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف نے بہادری کی نئی مثال قائم کی، قوم کو ان کے عزم پر ناز ہے۔

قبل ازیں صدر آصف زرداری نے جمعہ کو بھارت کے خلاف حالیہ معرکہ حق میں شہادت پانے والے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان کے خاندان سے تعزیت کی۔

صدر نے عثمان یوسف شہید کے والد اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے قوم کی جانب سے شہید کی ملک کے لیے خدمات اور دفاع وطن کے دوران ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں پر فخر ہے، پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے اور شہداء اور ان کے اہل خانہ کی قربانیوں پر ہمیشہ ان کی شکر گزار رہے گی۔

صدر آصف علی زرداری نے شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے لیے فاتحہ خوانی کی اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ خدا انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت و ہمت عطا کرے۔

یاد رہے کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے ہونے والے حملے میں پاک فضائیہ کے دلیر افسر سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔ انہوں نے دشمن کی جارحیت کا جرات مندی سے مقابلہ کرتے ہوئے مادرِ وطن پر اپنی جان نچھاور کر دی۔

Watch Live Public News