ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 600 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 76 ہزار 262 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ 10 گرام سونا 515 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 8 ہزار 317 روپے کا ہوگیا ہے۔
بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 6 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 539 ڈالر پر پہنچ گیا۔صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا صرف دو دن میں 16 ہزار 100 روپے سستا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی 159 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 73 روپے پر آگئی ہے۔