باجوڑ: سیکیورٹی فورسز ، دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 1 دہشت گردہلاک

باجوڑ: سیکیورٹی فورسز ، دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 1 دہشت گردہلاک
روالپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے ، اس دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ باجوڑ میں دہشتگردوں اور سیکورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، فائرنگ کے تبادلے میں 1 دہشت گرد مارا گیا ہے۔ فائرنگ کا واقعہ باجوڑ کے علاقے ہلال خیل میں 15 اور 16 نومبر کی رات کو پیش آیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مارا جانے والا دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 سپاہی شہید ہوئے ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں 33 سالہ نائیک تاج محمد شامل ہے جس کا تعلق کوہاٹ سے تھا، 30 سالہ لانس نائیک امتیاز خان بھی شہید ہونے والوں میں شامل ہے جس کا تعلق مالاکنڈ سے تھا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کلیرنس آپریشن جاری ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔