فیلڈ مارشل کی نئی تقرری بہت اچھی ہے ان سے بہتر اور کون ہوسکتا تھا، مریم نواز

فیلڈ مارشل کی نئی تقرری بہت اچھی ہے ان سے بہتر اور کون ہوسکتا تھا، مریم نواز

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی نئی تقرری بڑی اچھی ہے ان سے بہتر اور کون ہوسکتا تھا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنی قیادت پاک بھارت جنگ میں دکھائی ان سے زیادہ اس کا حقدار اور کوئی نہیں ہوسکتا تھا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز  نے  وطن واپسی کیلئے ایون فیلڈ سے روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے  کہا کہ کوپ 30 میں پنجاب کے گراؤنڈ  بریکنگ پراجیکٹس پیش کئے، اکانومسٹ کی رپورٹ سے پوری دنیا آگاہ ہے اس میں کون سی شک کی گنجائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اوورسیز پاکستانیوں کے قبضوں کے مسائل اب ہفتوں میں حل ہوں گے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی نئی تقرری بڑی اچھی ہے ان سے بہتر اور کون ہوسکتا تھا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنی قیادت پاک بھارت جنگ میں دکھائی ان سے زیادہ اس کا حقدار اور کوئی نہیں ہوسکتا تھا۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ   ججز کے استعفیٰ، یہ ضمیر پہلے کیوں نہیں جاگے جب نواز شریف، مجھے اور دیگر کو غلط سزائیں ملیں،یہ سیاسی ضمیر ہیں انصاف کیلئے کوئی قدم نہیں ہے، یہ مکافات عمل ہے میں نے کسی سے کوئی انتقام نہیں لیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کے اللہ تعال درجات بلند کرے، میں مریم نواز ہوں، میری یہ ہی پہچان ہے۔

Watch Live Public News