ایکس کا نیا فیچر: جعلی اور اصلی اکاؤنٹس میں فرق کرنا ہوگا آسان

ایکس کا نیا فیچر: جعلی اور اصلی اکاؤنٹس میں فرق کرنا ہوگا آسان

(ویب ڈیسک )سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس  نے صارفین کے پروفائلز کو مزید شفاف بنانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیچر کا مقصد صارفین کو یہ جاننے میں مدد دینا ہے کہ جس اکاؤنٹ سے وہ بات کر رہے ہیں، وہ کسی حقیقی شخص کا ہے یا کسی بوٹ یا جعلی شناخت کا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق، اس اپ ڈیٹ کے ذریعے اب پروفائلز پر کچھ اضافی تفصیلات نظر آئیں گی، جیسے کہ اکاؤنٹ کب بنایا گیا، یوزر کا مقام کیا ہے، یوزرنیم کتنی بار بدلا گیا اور ایکس پر اس کا استعمال کیسا رہا ہے۔

یہ اقدام مصنوعی ذہانت (AI) کی تیزی سے بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے، کیونکہ اے آئی  کی مدد سے ایسے بوٹس بنانا آسان ہو چکا ہے جو بالکل انسانوں جیسی بات چیت کر سکتے ہیں۔

نئے فیچر کی مدد سے اگر کسی پروفائل پر ظاہر ہوتا ہے کہ صارف امریکا میں ہے، لیکن اس کی سرگرمی کسی اور ملک سے ہو رہی ہے، تو یہ تضاد مشکوک شناخت کی طرف اشارہ کر سکتا ہے۔

ایکس اگلے ہفتے اس فیچر کو ابتدائی طور پر اپنی ٹیم کے کچھ اکاؤنٹس پر آزمائے گا تاکہ صارفین کے ردعمل اور تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے بہتر بنایا جا سکے۔

آنے والے وقت میں عام صارفین کو بھی یہ اختیار دیا جائے گا کہ وہ اپنی پروفائل پر یہ معلومات ظاہر کرنا چاہتے ہیں یا نہیں، تاہم اگر وہ ظاہر کرتے ہیں تو ان کے پروفائل پر اس حوالے سے نمایاں معلومات موجود ہوں گی۔

Watch Live Public News