بانی پی ٹی آئی سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

بانی پی ٹی آئی سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

(ویب ڈیسک ) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی  کی خصوصی ٹیم نے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کی۔

ذرائع نے بتایا کہ  تفتیشی ٹیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پرعمران خان مشتعل ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے پوچھا کہ جیل سے آپ کا پیغام کون لے کر جاتا ہے؟اس پر انہوں نے جواب دیا کہ  پیغام جیل سے لے جانے والا کوئی خاص پیغام رساں نہیں۔ جب جب کوئی ملتا ہے تو وہ پیغام سوشل میڈیا ٹیم کو بھیج دیتا ہے، اگر بتایا سوشل میڈیا اکاونٹس کون چلاتا ہے تو وہ اغوا ہو جائے گا۔

Watch Live Public News