سندھ کابینہ کے مزید 8 اراکین سے حلف اٹھا لیا

سندھ کابینہ کے مزید 8 اراکین سے حلف اٹھا لیا

(ویب ڈیسک )   گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صوبائی کابینہ کے مزید 8  اراکین سے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق   حلف برداری کی سادہ و پروقار تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی، تقریب کی نظامت کے فرائض چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے انجام دئیے ۔

تقریب میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی شرکت کی۔   حلف برداری کی تقریب میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد  نے  بڑی تعداد میں شرکت کی۔

حلف اٹھانے والے وزراء میں   جام اکرام اللہ دھاریجو، مخدوم محبوب الزمان، ریاض شیرازی، دوست علی راہموں، شاہد سلام تھہیم، محمد علی ملکانی، شاہین شیر علی اور طارق تالپور  شامل ہیں۔