اداکارہ عینا آصف آج کے نوجوانوں کے بارے کیا رائے رکھتی ہیں؟

اداکارہ عینا آصف آج کے نوجوانوں کے بارے کیا رائے رکھتی ہیں؟

ویب ڈیسک:پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ابھبرتی ہوئی اداکارہ عینا آصف کا کہنا ہے کہ ذہنی بیماریوں کا بھی دیگر جسمانی امراض کی طرح باقاعدہ علاج ہونا چاہیے، اور اسے صرف روحانی مسائل یا عبادات تک محدود نہیں کیا جانا چاہیے۔

عینا آصف نے ساتھی فنکاروں، ثمر جعفری اور ابوالحسن کے ہمراہ ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں نوجوانوں کو درپیش ذہنی مسائل پر کھل کر بات کیا، اداکارہ علینا آصف نے کہا کہ آج کی نسل زیادہ باشعور ہے اور یہی شعور انہیں چھوٹے سے چھوٹے مسئلے پر بھی گہری تشویش میں مبتلا کر دیتا ہے۔

امتحانات، سماجی دباؤ اور مستقبل کے خدشات جیسے مسائل نوجوانوں کی ذہنی صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں، اور ایسے میں انہیں جذباتی و نفسیاتی سپورٹ کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔

  اداکارہ نے کہا کہ ذہنی بیماریوں کے لیےتھراپی ایک مؤثر ذریعہ ہے، اور والدین سمیت نوجوانوں کو اس پر توجہ دینی چاہیے۔

عینا نے وضاحت کی کہ نماز ایک روحانی سکون کا ذریعہ ہے اور ہر مسلمان کو اس کی پابندی کرنی چاہیے، تاہم جب بات کسی ذہنی بیماری کی ہو تو اس کا طبی نقطۂ نظر سے علاج بھی ضروری ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ عینا آصف نے اپنے کیریئر کا آغاز چائلڈ ماڈل کے طور پر کیا اور مختلف برانڈز کے ٹیلی ویژن کمرشلز میں نظر آئیں، 2021ء میں ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں حمنا کا کردار ادا کرتے ہوئے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔

اس کے بعد 2022ء میں ‘ہم تم‘ میں ملیحہ اور‘پنجرہ‘ میں عبیر کے کردار نبھائے۔

2023 میں، انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ ‘مائی ری‘ میں قرۃ العین ‘انی‘ حبیب کا مرکزی کردار ادا کیا، جس سے انہیں مزید شہرت ملی۔ 

Watch Live Public News