ایران میں 8 پاکستانیوں کا قتل، جسد خاکی پاک فضائیہ کے طیارے کے ذریعے بہاورلپور منتقل

ایران میں 8 پاکستانیوں کا قتل، جسد خاکی پاک فضائیہ کے طیارے کے ذریعے بہاورلپور منتقل

(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جاں بحق افرادکی میتیں  بہاولپورایئرپورٹ پراہلخانہ نے وصول  کیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق   پاک فضائیہ کے سی ون 30طیارے کےذریعے ایران میں قتل ہونے والے 8پاکستانیوں کےجسدخاکی بہاولپورمنتقل کردیے گئے۔تمام جاں بحق افرادکاتعلق ضلع بہاولپورسے ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  8پاکستانیوں  کوایران کےصوبے سیستان  میں دہشتگردی کانشانہ بنایاگیا،تمام جسدخاکی ضروری کارروائی کےبعدزاہدان میں   پاکستان کونسل جنرل کےحوالے کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  جاں بحق افرادکی میتیں  بہاولپورایئرپورٹ پراہلخانہ نے وصول  کیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  مسلح افواج دکھ کی اس گھڑی میں قوم کےساتھ ہیں۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورعسکری قیادت  نےفسوسناک واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Watch Live Public News