بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی

بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی
کیپشن: بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی

ویب ڈیسک: پی ڈی ایم اے کی جانب سے ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث صوبہ کے مختلف اضلاع میں اب تک ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

صوبہ میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 313 افراد جاں بحق اور 156 افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 263 مرد، 29 خواتین اور 21 بچے شامل جبکہ زخمیوں میں 123 مرد، 23 خواتین اور 10 بچے شامل ہے۔

بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث اب تک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 159 گھروں کو نقصان پہنچا۔ جس میں 97 گھروں کو جزوی اور 62 گھر مکمل منہدم ہوئے۔ سیلاب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر میں اب تک مجموعی طور پر 208 افراد جابحق ہوئے۔ یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام میں پیش آئے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے 17 سے 19 اگست کے دوران شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ جبکہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پر بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث متاثرہ اضلاع کے لیے امدادی فنڈز جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر تمام متعلقہ اداروں کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے امدادی ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ آپس میں مكمل رابطے میں ہیں اور صورتحال کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لئے غیر خوراکی اشیاء فراہم کی گئی ہیں۔ اسکے علاوہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو فوڈ اٹیمز کی بھی فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے پہلے ہی سے موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کے لئے مراسلہ ارسال کر دیا تھا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔ 

Watch Live Public News