(ویب ڈیسک ) سرکاری حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا۔
سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ بلیک باکس جائے حادثہ سے تقریباً100میٹر کے فاصلے پر پڑا تھا،پولیس نے بلیک باکس متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا۔
یاد رہے کہ 2 روز قبل یبر پختونخوا حکومت کا ایک ہیلی کاپٹر جو سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے جارہا تھا کریش ہوگیا، جس میں سوار 5 افراد شہید ہو گئے تھے۔
وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ باجوڑ کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے لئے امدادی سامان لے جانے والا صوبائی حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے کریش کر گیا، اس افسوسناک حادثے کے نتیجے میں دو پائلیٹ سمیت عملے کے پانچ افراد شہید ہوئے۔