پیپلز پارٹی کی بانی رہنما بیگم نفیسہ خالد انتقال کر گئیں

پیپلز پارٹی کی بانی رہنما بیگم نفیسہ خالد انتقال کر گئیں
کیپشن: پیپلز پارٹی کی بانی رہنما بیگم نفیسہ خالد انتقال کر گئیں

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کی بانی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی بیگم نفیسہ خالد انتقال کرگئیں۔

بیگم نفیسہ خالد نے ملک میں جمہوریت کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔ ان کی نمازِ جنازہ آج بعد از مغرب امام بارگاہ جاگیر علی اکبر، جاتی عمرہ روڈ میں ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین اے ڈبلیو ٹی فیز 2، جاتی عمرہ بی بلاک قبرستان میں ہوگی۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی، صوبائی اور ضلعی قیادت نے بیگم نفیسہ خالد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے بھی بیگم نفیسہ خالد کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے ان کی سیاسی، پارلیمانی اور سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بیگم نفیسہ خالد نے جمہوریت کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں، جنہیں طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

سردار ایاز صادق نے مرحومہ کے اہلِ خانہ، بالخصوص قومی اسمبلی کے اسپیشل سیکریٹری سید شمعون ہاشمی سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

Watch Live Public News