ایران کا امریکی فوجیوں کو پکڑنے یا ہلاک کرنے پر 30 ہزار ڈالر انعام کا اعلان

ایران کا امریکی فوجیوں کو پکڑنے یا ہلاک کرنے پر 30 ہزار ڈالر انعام کا اعلان
کیپشن: ایران کا امریکی فوجیوں کو پکڑنے یا ہلاک کرنے پر 30 ہزار ڈالر انعام کا اعلان

ویب ڈیسک: ایرانی فوج کے سربراہ امیر حاتمی نے امریکی فوجیوں کو ہلاک یا گرفتار کرکے ایرانی حکام کے حوالے کرنے والے افراد کے لیے 30 ہزار ڈالر انعام کا اعلان کردیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق امیر حاتمی نے کہا کہ اگر یہ کارروائی کسی خاتون کی جانب سے کی گئی تو انعام کی رقم دگنی کردی جائے گی۔ امیر حاتمی کے بقول بڑی تعداد میں لوگوں کی درخواستوں کے بعد یہ منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ امریکی فوجی کو گرفتار یا ہلاک کرکے ایرانی حکام کے حوالے کرنے والے شخص کو 30 ہزار ڈالر یا 5 ارب ایرانی تومان انعام دیا جائے گا۔

ایرانی آرمی چیف نے امریکا سے ایک بار پھر مشرقِ وسطیٰ سے انخلا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج کو خلیج فارس، خلیج عمان یا آبنائے ہرمز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں امریکی زمینی فوج کی باقاعدہ تعیناتی کی اطلاع نہیں، تاہم اپریل میں ایک امریکی طیارہ گرنے کے بعد امدادی کارروائیوں کے لیے امریکی اہلکار ایران میں داخل ہوئے تھے۔

Watch Live Public News