سڈنی کے ساحل پر فائرنگ میں ملوث زخمی حملہ آور پر فرد جرم عائد

سڈنی کے ساحل پر فائرنگ میں ملوث زخمی حملہ آور پر فرد جرم عائد
کیپشن: سڈنی کے ساحل پر فائرنگ میں ملوث زخمی حملہ آور پر فرد جرم عائد

ویب ڈیسک: آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں واقع بونڈی بیچ پر فائرنگ کے واقعے میں گرفتار زخمی حملہ آور پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلین پولیس کا کہنا ہے کہ بونڈی بیچ فائرنگ کے ملزم پر دہشت گردی سمیت 50 الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔

دوسری جانب فلپائن کے صدارتی ترجمان کلیری کاسترو نے واضح کیا ہے کہ بونڈی حملہ آوروں کے فلپائن دورے کے دوران دہشت گرد تربیت حاصل کرنے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلپائن کو داعش یا کسی بھی دہشت گرد تنظیم کے تربیتی مرکز کے طور پر پیش کرنے والی رپورٹس بے بنیاد ہیں اور ان دعوؤں کے حق میں کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔

اسی حوالے سے فلپائن کے فوجی ترجمان کرنل فرانسل پیڈیلا نے بتایا کہ 2024 کے آغاز سے اب تک ملک میں کوئی بڑا انسدادِ دہشت گردی آپریشن نہیں ہوا، باغی گروپ منتشر ہیں اور ان کی کوئی مؤثر قیادت موجود نہیں۔

واضح رہے کہ تین روز قبل سڈنی کے بونڈی بیچ پر دو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 15 افراد کو ہلاک اور 40 کو زخمی کر دیا تھا۔ واقعے کے بعد ایک حملہ آور کو پولیس نے موقع پر ہی گرفتار کر لیا تھا، جبکہ دوسرے ملزم کو بعد ازاں حراست میں لیا گیا۔

حملے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ساجد اکرم کے نام سے ہوئی، جو بھارت کی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کے رہائشی تھے، جبکہ ان کے بیٹے نوید اکرم کے پاس آسٹریلین شہریت ہے۔
ساجد اکرم 1998 میں اسٹوڈنٹ ویزے پر آسٹریلیا گئے تھے، جبکہ ان کا بیٹا نوید اکرم آسٹریلیا میں ہی پیدا ہوا تھا۔

Watch Live Public News