پاکستانی کھلاڑی بگ بیش لیگ کا پورا سیزن کھیلیں گے،ٹوڈگرین برگ

پاکستانی کھلاڑی بگ بیش لیگ کا پورا سیزن کھیلیں گے،ٹوڈگرین برگ
کیپشن: پاکستانی کھلاڑی بگ بیش لیگ کا پورا سیزن کھیلیں گے،ٹوڈگرین برگ

ویب ڈیسک: کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ نے کہا ہے کہ بگ بیش لیگ ( بی بی ایل) میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں کے بارے میں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ پورا سیزن کھیلیں گے۔

ٹوڈ گرین برگ نے بی بی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت اور دورۂ پاکستان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کرکٹ آسٹریلیا کو آگاہ کیا گیا ہے کہ جن پاکستانی کھلاڑیوں کے بی بی ایل کے معاہدے ہو چکے ہیں، وہ لیگ کا مکمل سیزن کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز شیڈول کے مطابق ہی ہوگی، تاہم سیریز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دورۂ پاکستان کے حوالے سے ایشیز سیریز کے بعد کھلاڑیوں سے مشاورت کی جائے گی۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو سیکیورٹی انتظامات سمیت تمام امور سے مکمل طور پر آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ 2022 میں کھلاڑیوں کے ہمراہ پاکستان جا چکے ہیں اور یہ دورہ ان کے لیے ایک خوشگوار تجربہ رہا۔

واضح رہے کہ دورۂ سری لنکا کے باعث پاکستانی کھلاڑیوں کے بی بی ایل کا پورا سیزن نہ کھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا، کیونکہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوری میں سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔

Watch Live Public News