اڈیالہ جیل کے باہر گزشتہ رات دھرنے کا مقدمہ علیمہ خان سمیت 4 سو ملزمان کیخلاف درج

اڈیالہ جیل کے باہر گزشتہ رات دھرنے کا مقدمہ علیمہ خان سمیت 4 سو ملزمان کیخلاف درج

(ویب ڈیسک) اڈیالہ جیل کے باہر گزشتہ رات دھرنے کا مقدمہ علیمہ خان سمیت 4 سو ملزمان کیخلاف درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بیرونی نے 4 سو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ انسداد دہشتگری ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

علیمہ خان، ڈاکٹر عظمی نورین نیازی قاسم خان سلمان اکرم راجہ اور عالیہ حمزہ  کو مقدمے میں نامزد کردیا گیا۔مقدمہ 35 نامزد ملزمان سمیت 400 ملزمان کیخلاف درج کیا گیا ہے۔نعیم پنجوتھہ، تابش فاروق، طیبہ راجا ،نادیہ خٹک، ہارون، راجا اسد عباس، ظفر گوندل  اور شفقت عباس بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔ مقدمے میں علامہ راجہ ناصر عباس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

14 ملزمان کو گزشتہ رات موقع سے گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کو انسداد دہشتگری عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

ملزمان پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور پولیس پر حملوں کے الزام ہے۔

مقدمے میں ریاست پر حملے کی مجرمانہ سازش کی منصوبہ بندی کی دفعہ 120 بھی شامل کی گئی ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزمان نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی کی سڑک بلاک کردی، ملزمان کارکنان کو اشتعال دلاتے رہے،ملزمان کے احتجاج سے مقامی آبادی کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، پولیس کی جانب سے منع کرنے کے باوجود ملزمان کار سرکار میں مداخلت کرتے رہے، ملزمان نے پولیس پر پتھراو کیا  شیشے کی بوتلیں پھینکتے رہے،  ملزمان کی پولیس سے مزاحمت کے دوران پولیس اہککاروں کی وردیاں پھٹ گئیں۔

Watch Live Public News