گرج چمک کیساتھ بارش اوربرفباری،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

 گرج چمک کیساتھ بارش اوربرفباری،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
کیپشن: گرج چمک کیساتھ بارش اوربرفباری،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے چند علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کیساتھ بارش و برفباری کا امکان ہے۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہا۔

جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 9، سکردو منفی 06، کالام، استورمنفی 5، گوپس منفی 4، قلات، بگروٹ، گلگت منفی 3، سرینگر اور ہنزہ میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔