ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
کیپشن: ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، بہاولپور اور بہاولنگر میں بارش متوقع ہے۔ ملتان، خانیوال، ساہیوال اور ان کے گرد و نواح میں بھی بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع جن میں کوئٹہ، چمن، پشین، مسلم باغ، ژوب، زیارت، بارکھان، سبی، قلات، کیچ، پنجگور، واشک، خاران، لسبیلہ اور خضدار شامل ہیں، میں بارش کا امکان ہے، جبکہ گوادر میں چند مقامات پر بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

سندھ کے شہر کراچی، دادو، جامشورو، لاڑکانہ، جیکب آباد اور حیدرآباد سمیت اطراف کے علاقوں میں بھی چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ خیبر پختونخوا کے علاقوں ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان، ٹانک، لکی مروت، کرک اور پاراچنار میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ادھر گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ آزاد کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

Watch Live Public News