(ویب ڈیسک ) کراچی میں سپرہائی وے پر متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،افسوناک واقعے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
ریسکیو حکام کے مطابق سپر ہائی وے نجی سوسائٹی کے قریب ٹریفک حادثہ ہوا ہے۔ حادثے میں خاتون اور ایک بچے سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
بارش کے بعد پھسلن کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ ایم 9 پر ڈمپرز اور وین کے درمیان تصادم کے بعد موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی،بارش کے باعث سڑک پھسلن کا شکار ہے،سڑک پر پھسلن کی وجہ سے ٹریفک حادثہ ہوا ہے،موٹروے پولیس نے امدادی کارروائی شروع کردیں،زخمیوں کو ریسکیو کر کے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے،ٹریفک کی روانی بحال کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔