ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان اور نمیبیا کے میچ میں بارش کا خدشہ

ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان اور نمیبیا کے میچ میں بارش کا خدشہ
کیپشن: ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان اور نمیبیا کے میچ میں بارش کا خدشہ

ویب ڈیسک: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ اے کے اہم میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کل کولمبو میں نمیبیا کے مدمقابل ہوگی، تاہم میچ میں بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

بھارت کے خلاف 61 رنز کی شکست کے بعد پاکستان کے لیے سپر 8 مرحلے تک رسائی کی امیدیں اسی میچ سے وابستہ ہیں اور کامیابی ناگزیر ہو چکی ہے۔

موسمی رپورٹس کے مطابق کولمبو میں میچ کے روز 50 سے 60 فیصد بارش کا امکان ہے، موسم ابر آلود رہنے کی پیش گوئی ہے جبکہ 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان تین میچز میں دو فتوحات اور ایک شکست کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، تاہم اس کا نیٹ رن ریٹ منفی 0.403 ہے جو امریکا سے بھی کم ہے۔

تاہم اگر بارش کے باعث میچ منسوخ ہو جاتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ ملے گا اور پاکستان 5 پوائنٹس کے ساتھ سپر 8 مرحلے میں جگہ بنا لے گا۔ البتہ نمیبیا کے ہاتھوں شکست کی صورت میں امریکا بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر اگلے مرحلے میں پہنچ سکتا ہے۔

Watch Live Public News