ننھی زہرا کامفرور قاتل نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل

 ننھی زہرا کامفرور قاتل نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل
کیپشن: پولیس حراست سے فرار ہونے والا ننھی زہرا کا قاتل نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل

ویب ڈیسک:زاہرا قتل کیس کے فرار ملزم ندیم جٹ کی لاش  13 گھنٹے بعد  برآمد کرلی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کیا۔ ملزم کی لاش تھانہ سول لائن کی حدود گرین ویلی سے برآمد ہوئی۔ ملزم ندیم کو دو نامعلوم افراد نے سر میں گولی مار کر قتل کیا۔ پولیس تھانہ صدر ملزم کو برآمد گی کے لیے کھوہار گاؤں لے جارہی تھی ۔

پولیس حکام کے مطابق سرائے عالمگیر میں کم سن زہرہ کے قتل کے مرکزی ملزم محمد ندیم کو پولیس وقوعہ کے وقت پہنے ہوئے کپڑوں کی برآمدگی کے لیے کھوہار گاؤں لے کر جا رہی تھی لیکن اسی دوران ملزم فرار ہو گیا جس کے بعد رات گئے اس کی لاش ایک ویران علاقے سے ملی۔
پولیس کے بیان کے مطابق 16 جنوری 2025 کی رات گئے ملزم سرائے عالمگیر پولیس حراست سے دھند اور تاریکی کا فائدہ اٹھا کر کانسٹیبل کو دھکا دیکر گاڑی سے چھلانگ مار کر اترا اور ہتھکڑی سمیت فرار ہو گیا۔
اس واقعے کے حوالے سے درج ایف آئی آر کے مطابقپولیس نے ملزم کا پیچھا کیا اور اسی دوران ایک مقام پر دو سے تین افراد کے شور، گالی گلوچ اور پھر فائر کی آوازیں سنیں۔
ایف آیی آر کےمطابق پولیس کے للکارنے پر نامعلوم افراد فرار ہو گئے تاہم اس مقام سے انھیں ایک شخص شدید زخمی حالت میں ملا جس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور اس کی شناخت زہرہ کیس کے ملزم کی حیثیت سے ہوئی۔
 ۔ ملزم کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل خبر آئی تھی کہ 5 سالہ ننھی زہرا کو زیادتی کے بعد بےدردی سے قتل کرنے والاقاتل پولیس حراست سے فرار ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ ایس ایچ او شیراز شاہ کے مطابق  سرائے عالمگیر کی 5سالہ زہرا کیساتھ زیادتی کرنیوالے ملزم ندیم جٹ کی ڈی این اے رپورٹ پازیٹو آگئی ، ملزم ندیم جٹ 5 سالہ مقتولہ زہرا کی گلی کا رہائشی ہے، ملزم ندیم جٹ دو کمسن بچوں ایک بیٹی اور بیٹے کا باپ ہے ۔ 

زیادتی قتل کیس میں گرفتار ملزم ہیڈ رسول کے ایک کالج میں بطور مالی ہے، 10 روز بعد ڈی این اے رپورٹ آنے پر مشکوک سمجھ کر زیر حراست ملزم کی گرفتاری ڈالی گئی۔

 ایس ایچ او  کا کہنا تھا کہ قبل ازیں میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ، بدفعلی کی تصدیق ہو ئی تھی ،چہرے ، کمر اور جسم کے مختلف حصوں پرتشدد کے نشانات بھی میڈیکل رپورٹ میں سامنے آئے۔

سرائے عالمگیر پولیس نے کیس میں5 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا ، گاؤں کھوہار میں11  رو قبل کمسن زہرا جنید کو اغواء زیادتی کے بعد قتل کر کے بوری میں بند دیا گیا تھا۔

ایس ایچ او شیراز شاہ کا کہنا تھا کہ ملزم نے بچی کو اغوا کے بعد ہوس کا نشانہ بناکر بوری بند لاش 25/30 فٹ اونچائی سے پھینک دی تھی ، مقتولہ کے والد جنید کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News