20 جنوری کو ہونیوالی ڈونلڈٹرمپ کی حلف برداری کا مقام تبدیل

20 جنوری کو ہونیوالی ڈونلڈٹرمپ کی حلف برداری کا مقام تبدیل

ویب ڈیسک: 20 جنوری ہونے والی امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی حلف برداری امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے کیپیٹل روٹونڈا  میں ہوں گی کیونکہ 20 جنوری کو موسم کے مزید سرد ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق صدر منتخب ہونے والے  ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب اور دیگر تقاریر اب امریکی کیپیٹل کے اندرونی حصے (روٹونڈا) میں ہوں گی، اگلے ہفتے واشنگٹن ڈی سی میں درجہ حرارت خطرناک حد تک کم ہونے کی توقع ہے، جس کے باعث تقریب کا مقام تبدیل کیا گیا ہے۔

اناؤگرل پریڈ اور تینوں اناؤگرل بالز بھی واشنگٹن کے کیپیٹل ون ایرینا میں اندر منعقد ہوں گے، آخری سرد موسم کی وجہ سے 1985 میں رونالڈ ریگن کی تقریب بھی باہر کی بجائے اندرونی حصہ میں ہوئی تھی۔
امریکی صدر صدرٹرمپ نے اپنے Truth Social پلیٹ فارم پر ایک بیان میں کہا: "میں نہیں چاہتا کہ کوئی زخمی یا متاثر ہو۔"
 یہ "خطرناک حالات" ہیں نہ صرف ہزاروں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں، فرسٹ رسپانڈرز، اور پولیس بلکہ "لاکھوں" حامیوں کے لیے بھی۔

لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "اگر آپ آنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو گرم لباس پہنیں۔"کیپیٹل ون ایرینا تقریب کو لائیو دیکھنے کے لیے کھلا ہوگا۔
خطرناک سرد موسم کی وجہ سے تقریب کو محفوظ بنانے کے لیے اندرونی مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، اور ٹرمپ نے عوام کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔

Watch Live Public News