امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب کا مقام تبدیل

امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب کا مقام تبدیل

(ویب ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب کا مقام تبدیل کردیا گیا۔

سوئس وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دستخط کی باضابطہ تقریب جنیوا کے بجائے وسطی سوئٹزرلینڈ کے ریزورٹ برگن اسٹاک میں ہوگی،دستخط کے لیے وفود کی ملاقات جمعے کو متوقع  ہے۔

اس حوالے سے سوئس میڈیا کا کہنا ہےکہ  مذاکرات کار پاکستان اور قطر نے مقام تجویز کیا۔

خیال رہے کہ برگن اسٹاک دوسری مرتبہ سفارتی مذاکرات کی میزبانی کرے گا۔

Watch Live Public News