وزارتِ تعلیم سے علیحدگی کی خبروں پر رانا سکندر حیات کا بیان آگیا

وزارتِ تعلیم سے علیحدگی کی خبروں پر رانا سکندر حیات کا بیان آگیا
کیپشن: وزارتِ تعلیم سے علیحدگی کی خبروں پر رانا سکندر حیات کا بیان آگیا

ویب ڈیسک:  صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا ہے جس میں ان کی وزارتِ تعلیم سے علیحدگی کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ وہ وزیرِ اعلیٰ کے مکمل اعتماد کے ساتھ بطور وزیرِ تعلیم اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں اور ان کے عہدے میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

انہوں نے واضح کیا کہ جھوٹی اور گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، جبکہ عوام سے اپیل کی کہ وہ صرف مستند اور تصدیق شدہ ذرائع سے حاصل کی گئی معلومات پر ہی یقین کریں۔

Watch Live Public News