گورنر سندھ کی یو اے ای کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

گورنر سندھ کی یو اے ای کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویب ڈیسک: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے متحدہ عرب امارات کی شاہی  فیملی کے شیخ احمد بن خلیفہ آل مکتوم  کی قیادت میں سات رکنی اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات،  ملاقات میں پاک۔امارات  دوطرفہ تعلقات، ایس آئی ایف سی اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ کی جانب سے وفد کو اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کے حوالے سے جامع بریفنگ دی گئی، کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی ملکی و بین الاقوامی سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

پاک۔ یو اے ای برادرانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط اور مستحکم ہو رہے ہیں، مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے بھرپور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

  گورنر سندھ  نے کہا کہ چاہتے ہیں اماراتی سرمایہ کار  ایس آئی ایف سی سے بھرپور فایدہ اٹھائیں اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔

 شیخ احمد بن خلیفہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ برادرانہ ہے دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ۔

اماراتی وفد نے گورنر سندھ کی مہمان نوازی پر اظہار تشکر کیا، وفد میں شیخ احمد بن سالم القاسمی، مصبح عبید بن شنا، سعید بن راشد المزروعی، عبداللہ بن ثانی الفلاسی، محمد عثمان المطوع اور محمد قاسم بن غالب شامل تھے۔ 

Watch Live Public News