ویب ڈیسک: کیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے؟ مختلف میڈیا پر یہ خبر نشر ہوئی جس کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورہ پر اسلام آباد پہنچیں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق امریکی صدر بھارت کے راستے پاکستان آئیں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی اور ایران اسرائیل جنگ کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اہم دورہ ہے۔تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے وزارت خارجہ نے کوئی تصدیق/ تردید نہیں کی۔
یاد رہے کہ صدر کلنٹن کے مختصر ترین دورے کے بعد یہ کسی بھی امریکی صدر کا باقاعدہ دورہ ہوگا۔
تاہم اب ذرائع نے اس خبر کی تردید کردی ہے۔ امریکی صدر 17 ستمبر سے 19ستمبر تک برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا بیان:
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے معلومات نہیں۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ امریکی صدر ٹرمپ 17 سے 19 ستمبر کر برطانیہ کا دورہ کریں گے۔
اس حوالے سے برطانوی رائل پیلس نے بھی تصدیق کی ہےکہ امریکی صدر کنگ چارلس کی دعوت پر برطانیہ پہنچیں گے۔