ملک بھر میں سونا آج پھر سستا ہوگیا

ملک بھر میں سونا آج پھر سستا ہوگیا

(ویب ڈیسک )گزشتہ روز کی طرح ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز  اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کی کمی  ہوئی ہے  جس کے بعد  فی تولہ سونا 3لاکھ 55 ہزار 100 روپے ہوگیا  جبکہ 10 گرام سونا 771 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 4 ہزار 441 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونا 9 ڈالر سستا ہوکر 3326 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔

گزشتہ روز  سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار روپے  کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونا  3 لاکھ  56ہزار  روپے کا ہوگیا تھا

Watch Live Public News