جب پیٹرول 271 روپے ہو تو وزیراعظم چور ہوتا ہے: صدر پنجاب ملی رکشہ یونین

جب پیٹرول 271 روپے ہو تو وزیراعظم چور ہوتا ہے: صدر پنجاب ملی رکشہ یونین

ویب ڈیسک: لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف  احتجاجی مظاہرہ ، ملی رکشہ یونین کے زیر اہتمام پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں ہزاروں رکشہ ڈرائیورز، مزدور اور کارکنان نے شرکت  کی۔

شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز، پلے کارڈز اٹھا کر حکومت کے خلاف نعرے لگائے، غریب دشمن پالیسیاں نامنظور، پیٹرول مافیا مردہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

صدر پنجاب ملی رکشہ یونین رانا شمشاد کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت 271، عوام کے ساتھ ظلم ہے، جب پیٹرول 271 روپے ہو تو وزیراعظم چور ہوتا ہے۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دے یا گھر جائے،  اگر پیٹرول سستا نہ کیا گیا تو گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے، ملی رکشہ یونین کا اعلان احتجاج کا دائرہ پورے پنجاب تک پھیلایا جائے گا۔ 

Watch Live Public News