وزیر اعظم کا عراق کے شہر الکوت میں آتشزدگی کے واقعے پر اظہار افسوس

وزیر اعظم کا عراق کے شہر الکوت میں آتشزدگی کے واقعے پر اظہار افسوس

(ویب ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف کا عراق کے شہر الکوت میں آتش زدگی کے واقعے پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر  کہا کہ   عراق کے شہر الکوت میں آتش زدگی کے واقعے میں معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔المناک سانحے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے  حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ  غم کی اس گھڑی میں پاکستان عراقی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ 

Watch Live Public News