معروف یوٹیوبر رجب بٹ  کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

معروف یوٹیوبر رجب بٹ  کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

(ویب ڈیسک ) پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔

تفصیلات کے مطابق  فائرنگ کا واقعہ تھانہ چوہنگ کی حدود میں پیش آیا۔نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی اور فائرنگ کے بعد  موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Watch Live Public News