ویب ڈیسک: لاہور میں ایک طرف جرائم پیشہ افراد کا خوف و ہراس وہیں محکمہ پولیس کے متعدد اہلکار بھی جرائم میں براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 میں چھ ماہ کے دوران پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف 46 مقدمات کا اندراج ہوا، درج شدہ مقدمات میں کانسٹیبل سے لے کر سب انسپکٹرز تک 73 پولیس اہلکار نامزد کیے گئے۔
درج شدہ مقدمات میں 12 سب انسپکٹرز،11 اے ایس آئی بھی شامل ہیں، مقدمات کے اندراج سے پولیس اہلکاروں کا سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
درج شدہ مقدمات میں مالی کرپشن،سائلین کو ہراساں اور اختیارات سے تجاوز کرنے کی وجوہات بھی سامنے آئی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقدمات میں نامزد تمام پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ تفتیش جاری ہے۔