اینڈی برنہم برطانوی لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب

اینڈی برنہم برطانوی لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب

(ویب ڈیسک) اینڈی برنہم کو برطانوی لیبر پارٹی کا نیا سربراہ منتخب کرلیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اینڈی برنہم برطانوی لیبر پارٹی کے بلامقابلہ لیڈر منتخب ہوگئے، اینڈی برنہم پیر کو برطانیہ کے نئے وزیر اعظم کا حلف اٹھائیں گے۔ سر کیئر اسٹارمر پیر کو بادشاہ چارلس کو اپنا استعفا پیش کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق   اینڈی برنہم پیر کو 10 ڈاؤئنگ اسٹریٹ منتقل ہو کر اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اینڈی برنہم نے  کہا کہ عوامی تعاون پر سب کا مشکور ہو ں، لیبرپارٹی کو مزید بلندیوں پر لے جانے کو تیار ہوں۔

اینڈی برنہم  نے کہا کہ کیئراسٹارمرکی قیادت میں ہم نے بدترین شکست سے شاندار فتح  تک کا سفرکیا،کابینہ سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ،کابینہ میں لیبر پارٹی کے تمام دھڑوں کو نمائندگی دی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی تناؤ کو کم کرنے کی کوشش کروں گا ، لیبرپارٹی اندرونی اختلافات  میں الجھی رہی تو دائیں بازوکو شکست نہیں  دے سکے گی ،صرف مختلف رائے رکھنے پرکسی لیبر یا رکن کو سزانہیں دی جائے گی ۔

Watch Live Public News