سابق وزیراعظم آزادکشمیرتنویرالیاس کےقافلےپرفائرنگ سےزخمی گارڈ دم توڑ گیا

سابق وزیراعظم آزادکشمیرتنویرالیاس کےقافلےپرفائرنگ سےزخمی گارڈ دم توڑ گیا

(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم آزادکشمیرتنویرالیاس کےقافلےپرفائرنگ سےزخمی گارڈ دم توڑ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابقصدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کے قافلے پر ٹائیں ڈھلکوٹ کے مقام پر کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح افراد کی جانب سے شدید فائرنگ  کی گئی ہے۔ کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح افراد کی جانب سے سابق وزیراعظم کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں انکا ذاتی محافظ  محمد آصف جاں بحق ہو گیا جبکہ قافلے میں شامل متعدد افراد زخمی ہیں ۔ حملے میں قافلے میں شامل کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان آج پارٹی رہنماؤں و کارکنان کے ہمراہ دو روزہ دورے پر راولاکوٹ جا رہے تھے۔

استحکامِ پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کی جانب سے صدر آئی پی پی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔آزاد کشمیر میں ​ٹائیں دھلکوٹ  کے مقام پر ایکشن کمیٹی کے شر پسندوں کی جانب سے انتخابی قافلے پر فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں سابق مشیر سردار امتیاز شاہین اور ایک سیکیورٹی گارڈز کے زخمی ہونے پر گہرا دکھ ہے،شر پسندوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ کی شہادت پر دلی افسوس ہے،شر پسند عناصر کا یہ اقدام انتہائی بزدلانہ ہے،سیاست میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں،تکلیف کی اس گھڑی میں شہید ہونے والے گارڈ اور زخمیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

Watch Live Public News