پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر ہوگا، علی پرویز ملک

پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر ہوگا، علی پرویز ملک

(ویب ڈیسک) وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر ہوگا۔

وفاقی وزراء عطاء اللہ تارڑ اور علی پرویز ملک نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اہم گفتگو  کی۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ عالمی منڈی میں توانائی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہو رہا ہے۔عوام نے مشکل وقت میں تحمل کا مظاہرہ کیا۔وفاق نے پیٹرولیم قیمتوں میں سبسڈی کیلئے 130 ارب روپے خرچ کیے۔پیٹرولیم قیمتوں پر سبسڈی کا پروگرام آج بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اوگرا روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین کرے۔اوگرا روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں ویب سائٹ پر شائع کرے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر ہوگا۔ پیٹرول ، ڈیزل کی یومیہ قیمت کا بینچ مارک 7 دن کی اوسط قیمت ہوگی۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 110 ڈالر سے بڑھ کر 140 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ قیمت گرے یا چڑھے  فوری عوام کو ریلیف منتقل ہوگا۔

وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا بیان:

وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ خطے میں کشیدگی کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ  ہو رہا ہے۔مختلف ملکوں سے کارگو منگوا کر توانائی ضروریات کو پورا کیا گیا۔حکومت کی بہتر پالیسی کی وجہ سے توانائی کی قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا  کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں 130 ارب کی سبسڈی دی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔پیٹرولیم لیوی میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔پیٹرولیم قیمتوں کا تعین شفاف طریقے سے ہوگا۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ  ہمیں الیکٹرک گاڑیوں کی طرف تیزی سے جانا ہوگا۔وزیر اعظم نے کسی بھی کمپنی کو اضافی منافع کمانے کی اجازت نہیں دی۔آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔کسی بھی پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Watch Live Public News