ملک بھر میں سونا آج بھی سستا ہوگیا

ملک بھر میں سونا آج بھی سستا ہوگیا

(ویب ڈیسک ) عالمی مارکیٹ سمیت ملک بھر میں سونا مزید سستا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کی کمی ہوئی ہے۔جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 61 ہزار 300 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 857 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 9 ہزار 756 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر سستا ہوکر 3398 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔

Watch Live Public News