ویب ڈیسک:جعفرایکسپریس واقعہ پرمنفی پراپیگنڈہ اورتضحیک آمیزمواد ٹویٹ کرنے کا معاملہ,ایف آئی اے کیجانب سے گرفتار ملزم پی ٹی آئی کارکن حیدر سعید کو عدالت میں پیش کردیا گیا.
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کیجانب سے ملزم کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزم کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔
ایف آئی اے کیجانب سے ملزم کو دوبارہ 20 مارچ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔حیدر سعید کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
یاد رہے کہ ملزم کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہے۔
قبل ازیں ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں بنی گالا اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ،ملزم نے جعفر ایکسپریس سانحہ کے دوران اداروں کے خلاف منفی پراپیگنڈہ اور تضحیک آمیز مواد شئیر کیا،ملزم سوشل میڈیا پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی حمایت اور اس کی تشہیر کرنے میں بھی ملوث پایا گیا۔
ایف آئی اے کا کہناہے کہ ملزم نہ صرف ریاستی اداروں کے خلاف زہر آلود مہم چلا رہا تھا بلکہ دہشت گردوں کے حق میں اشتعال انگیز بیانات اور مواد بھی شیئر کرتا رہا،ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔