سکیورٹی فورسز کی ضلع خیبر میں کارروائی، 3 خوارج ہلاک

 سکیورٹی فورسز کی ضلع خیبر میں کارروائی، 3 خوارج ہلاک

ویب ڈیسک: سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں ایک کارروائی کے دوران تین خوارج کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 17 مارچ 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے جنرل ایریا ٹور درہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔  

آپریشن کے دوران اپنی فورسز نے خوارج کے مقام پر مؤثر طریقے سے کارروائی کی، جس کے نتیجے میں فائرنگ کے شدید تبادلے میں 3 خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا جبکہ مارے جانے والے دہشت گرد مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں کسی بھی دوسرے خوارج کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نےضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جینس کی بنیاد پر کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی، وزیرِ اعظم نے آپریشن میں 3 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، دہشتگردی کی اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے.

Watch Live Public News