پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
کیپشن: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

ویب ڈیسک: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 523,762 روپے فی تولہ ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے بڑھ کر 449,041 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونا 411,635 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد سونا 5010 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔

Watch Live Public News