ویب ڈیسک: سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افواج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب اور مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر سیکٹر سے ملحقہ افغان طالبان کی فوجی پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔پاک فوج نے اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کے ذریعے پوسٹوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔
پاک فوج کی ان مؤثر کارروائیوں سے افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف کےحصول تک جاری رہے گا۔