ویب ڈیسک: مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ سے چوتھی شادی کرنے والے حکیم شہزاد نے اپنی پانچویں شادی کی تصدیق کر دی ہے۔
حکیم شہزاد نے حال ہی میں اپنی نئی اہلیہ کے ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں دونوں گاڑی کی پچھلی نشست پر موجود ہیں اور مختلف سوالات کے جواب دیتے نظر آتے ہیں۔
ویڈیو میں حکیم شہزاد نے اپنی اہلیہ سے کم عمری سے متعلق تنقید پر ردعمل پوچھا، جس پر انہوں نے کہا کہ وہ کسی کو جواب دینے کی پابند نہیں ہیں۔
Hakeem Shahzad Loha Paar posted a recent video on social media with his 5th wife, in which she says that she consented to this marriage pic.twitter.com/cKPxu9gbaM
— Showbiz & News (@ShowbizAndNewz) March 16, 2026
ایک اور سوال کے جواب میں نئی دلہن نے واضح کیا کہ ان کی شادی ان کی مکمل رضامندی سے ہوئی ہے اور اس میں کسی قسم کی زبردستی شامل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے والدین بھی اس موقع پر موجود تھے اور انہوں نے خوشی سے انہیں رخصت کیا۔
جب حکیم شہزاد نے شادی کے حوالے سے ذاتی سوال کیا تو نئی اہلیہ نے جواب دیا کہ انہیں ایک ایسا شریکِ حیات ملا ہے جو ان کے مزاج کو سمجھتا اور برداشت کرتا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے بعد مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں، جبکہ بعض صارفین کی جانب سے تنقید بھی کی جا رہی ہے۔