شالیمار ایکسپریس حادثہ: ابتدائی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

شالیمار ایکسپریس حادثہ: ابتدائی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف
کیپشن: شالیمار ایکسپریس حادثہ: ابتدائی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

ویب ڈیسک: سندھ کے شہر نوشہرو فیروز میں لاکھا روڈ اسٹیشن کے قریب شالیمار ایکسپریس ایک مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں انجن سمیت دو بوگیاں تباہ ہو گئیں۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹرین ریڈ سگنل کے باوجود نہ رک سکی اور زیادہ رفتار کے باعث اوورشوٹ ہو کر لوپ لائن پر کھڑی ٹرین سے جا ٹکرائی۔

حادثے کے نتیجے میں کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں جبکہ کنٹینرز گرنے سے مین لائن بلاک ہو گئی۔ واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوا، جس کی شناخت ندیم شاہ کے نام سے ہوئی۔

تحقیقات کے مطابق حادثہ غفلت کا نتیجہ ہے، جبکہ ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

حادثے سے ریلوے ٹریک اور املاک کو شدید نقصان پہنچا، امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ریلوے ٹریفک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News