گیاری میں یادگارِ شہداء پر پروقار تقریب، مادرِ وطن کے جانثاروں کو خراجِ عقیدت

گیاری میں یادگارِ شہداء پر پروقار تقریب، مادرِ وطن کے جانثاروں کو خراجِ عقیدت
کیپشن: گیاری میں یادگارِ شہداء پر پروقار تقریب، مادرِ وطن کے جانثاروں کو خراجِ عقیدت

ویب ڈیسک: یومِ تشکر کے موقع پر بلتستان کے گیاری سیکٹر میں واقع یادگارِ شہداء پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مادرِ وطن پر جان قربان کرنے والے جانبازوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ومِ تشکر کی مناسبت سےتقریب میں کمانڈر ایف سی این اے نے خصوصی شرکت کی اور شہداء کی یادگار پر حاضری دی۔ انہوں نے گیاری سانحے کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے ان سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی جنہوں نے مادرِ وطن کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔
تقریب کے دوران شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔ تقریب کا ماحول نہایت رُوح پرور اور جذبہ حب الوطنی سے بھرپور رہا۔

واضح رہے کہ 7 اپریل 2012 کو گیاری سیکٹر میں برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں پاک فوج کے تقریباً 140 افسران اور جوان شہید ہو گئے تھے۔ یہ واقعہ نہ صرف افواجِ پاکستان بلکہ پوری قوم کے لیے ایک بڑا قومی المیہ ثابت ہوا۔

Watch Live Public News