معرکہ حق:مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کا پشاور کینٹ کا دورہ

 معرکہ حق:مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کا پشاور کینٹ کا دورہ
کیپشن:  معرکہ حق:مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کا پشاور کینٹ کا دورہ

ویب ڈیسک:آپریشن بنیان مرصوص میں افواجِ پاکستان کی تاریخی کامیابی پر پشاور کینٹ میں "ایک دن پاک فوج کے سنگ" کے عنوان سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

 تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا(نارتھ) تقریب کے مہمان خصوصی تھے،تقریب میں سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور افواجِ پاکستان کی شاندار کامیابی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکاء نے نے افواج پاکستان کے زیر استعمال ہتھیاروں میں خصوصی دلچسپی لی۔انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا(نارتھ) طلباء و طالبات کے ساتھ گھل مل گئے۔

شرکاء نے اظہار کیا کہ"افواج پاکستان پر فخر ہے اور دشمن کو دندان شکن جواب دیا،بھارت کے غرور کو خاک میں ملانے کیلئے افواج پاکستان کا نام یاد رکھا جائے گا،شکریہ افواج پاکستان - شکریہ وطن کے محافظوں، ہم تمھارے ساتھ ہیں"۔

 شرکاء نے مزید کہاکہ وطن پر کھبی بھی کوئی آنچ آۓ تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو گی۔

Watch Live Public News