بھارت میں پائلٹ جہاز اڑانا بھول گئے، ہیلی کاپٹرگرنے کی ویڈیو وائرل

بھارت میں پائلٹ جہاز اڑانا بھول گئے، ہیلی کاپٹرگرنے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: بھارت میں کیدار ناتھ کے علاقے میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، جہاز، ہیلی پیڈ پر پہنچنے سے پہلے ہی گر گیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

  ہیلی کاپٹر کی کیدار ناتھ ہیلی پیڈ کے قریب ہنگامی لینڈنگ کے مناظر کیمرے میں محفوظ کر لیے گئے ہیں، منظر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح طیارہ مخصوص لینڈنگ ایریا تک پہنچنے سے چند لمحے قبل زمین پر اترتا ہے، جس سے ایک سنسنی خیز اور تناؤ بھرا ماحول پیدا ہو گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ممکنہ حادثے سے بچنے کے لیے فوری طور پر ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا، واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ آخر کیا تکنیکی خرابی یا موسمی حالات اس ہنگامی لینڈنگ کا سبب بنے۔

کیدار ناتھ جیسے پہاڑی علاقوں میں اس قسم کے واقعات غیر معمولی نہیں، تاہم اس واقعے نے ایک بار پھر فضائی حفاظت کے انتظامات پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

Watch Live Public News