(ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت نے اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر عائد پابندی کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق سلمان بٹ پر پابندی کے معاملے کی اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کو فوری اور جامع انکوائری کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایتھلیٹکس فیڈریشن کے متنازع فیصلے کی وجوہات اور محرکات کی مکمل چھان بین ہوگی۔پی ایس بی کو انکوائری رپورٹ سے وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے سلمان بٹ پر تاحیات پابندی عائد کی تھی۔ سلمان بٹ نے فیڈریشن کے الزامات کو بے بنیاد اور انتقامی قرار دیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان بٹ نے ارشد ندیم کی راہنمائی جاری رکھنے کا اعلان کررکھا ہے۔