وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس، سہیل آفریدی کی عدم شرکت کی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس، سہیل آفریدی کی عدم شرکت کی وجہ سامنے آگئی

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی اعلیٰ سطح اجلاس میں عدم شرکت کی وجہ سامنے آگئی۔

ذرائع ابلاغ کےمطابق وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے پی ہاؤس اسلام آباد میں کابینہ سازی کے لئے انٹرویوز میں مصروف رہے۔ 

خیبرپختونخوا کابینہ سازی کے لئے مختلف ایم پی ایز اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں صبح سے جاری ہے۔ 

مختلف وزارتوں کےلئے  امیدواروں کے انٹرویوز ا عبدالہادی کی زیرِ نگرانی ہورہے ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے قومی سطح کے اہم  اجلاس میں شرکت انٹرویو لینے کی وجہ سے نہ کی،اسلام آباد میں پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ 

 دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخواہ رحمت سلام خٹک کا کہنا تھا کہ وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کا وزیرِاعظم کے اہم اجلاس میں شرکت نہ کرنا افسوسناک ہے۔

اجلاس میں سیلاب زدگان، آٹے کے بحران اور دہشت گردی پر اہم فیصلے کیے گئے، خیبر پختونخوا کے عوام کے مسائل پر صوبائی حکومت کی مجرمانہ غفلت قابلِ مذمت ہے۔

پی ٹی آئی حکومت عوامی خدمت نہیں، صرف سیاسی تماشے میں مصروف ہے، وفاق اور صوبوں کی ہم آہنگی ہی عوامی ریلیف اور قومی سلامتی کی ضامن ہے، وزیرِاعلیٰ کو سیاسی ضد چھوڑ کر عوامی مفاد میں وفاق سے تعاون کرنا چاہیے۔ 


 

Watch Live Public News